26 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:34
ایک ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے پہنچ گئی
جنگ نیوز -
ہرارے …ایک ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم زمبابوے پہنچ گئی۔طویل سفر کے باعث پاکستان ٹیم نے زمبابوے پہنچنے کے بعد جمعہ کو آرام کیا۔ قومی ٹیم کل بلاوایو اسٹیڈیم میں پہلا ٹریننگ سیشن کرے گی۔ قومی ٹیم دورہ زمبابوے کا آغاز 28 اگست سے زمبابوے الیون کیخلاف دو روزہ میچ سے کریگی۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا واحد ٹیسٹ یکم ستمبر سے بلاوایو میں شروع ہوگا جبکہ 3 ایک روزہ میچ 8، 11 اور 14 ستمبر کو کھیلے جائینگے،دو ٹی ٹوئنٹی میچ 16 اور 18 ستمبر کو ہرارے میں ہونگے۔