26 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:23
یوروپا لیگ فٹ بال: اسکاٹ لینڈ رینجرز ٹورنامنٹ سے باہر
جنگ نیوز -
گلاسگو…یوروپا لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ میں اسکاٹ لینڈ رینجرز دوسرا لیگ برابر کرنے کے باوجود ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ دو بار کی یو ایفا کپ چمپئن سوییا کو بھی کوالی فائنگ راوٴنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ایبروکس اسٹیڈیم، گلاسگو میں ہونیوالے میچ کا پہلا گول مہمان ٹیم این کے ماریبورکی جانب سے ڈیلی بور وولاس نے اسکور کیا جسے رینجرز کے کارلوس بوکانیگرانے برابر کردیا۔ میچ کا اختتام برابری پر ہوا لیکن پہلے لیگ میں 2-1 سے کامیابی حاصل کرنے پر این کے ماریبور نے مجموعی طور پر 3-2 سے کامیابی حاصل کرلی۔کوالیفائنگ راؤنڈ کا ایک اور میچ سوییا اور ہینوور 96 کے درمیان کھیلا گیا جو ایک ایک گول سے برابر رہا۔ پہلے لیگ میں ہینوور کو 2-1 کی برتری حاصل ہونیکی وجہ سے جرمن کلب نے ٹورنامنٹ کی گروپ اسٹیج کیلئے کوالیفائی کرلیا۔دیگر میچز میں انگلش کلب فلہم، برمنگھم سٹی اور اسٹوک سٹی نے بھی یوروپا لیگ کے گروپ اسٹیج کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔