تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اگست 2011
وقت اشاعت: 3:23

بلوچستان :سوئی میں دھماکا، تربت اور ہرنائی میں راکٹ فائر

جنگ نیوز -
بلوچستان :سوئی میں دھماکا، تربت اور ہرنائی میں راکٹ فائر

کوئٹہ …بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں نامعلوم افراد نے گیس کنواں کے والو کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ، جبکہ تربت اور ہرنائی میں راکٹ فائر کئے گئے۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے سوئی میں نامعلوم افراد نے گیس کنواں نمبر ایک کے والو کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں کنویں سے سوئی پلانٹ کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں نامعلوم افراد نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے کیمپ پر دوراکٹ فائر کئے تاہم وہ کھلے میدان میں گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ہرنائی میں بھی نامعلوم افراد نے دوراکٹ فائر کئے تاہم یہ راکٹ بھی شہر کی قریبی پہاڑی پر لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.