27 اگست 2011
وقت اشاعت: 3:34
بھارت:بھوک ہڑتال پرانا ہزارے کی ٹیم میں پھوٹ پڑگئی
جنگ نیوز -
نئی دہلی ... کرپشن کے خلا ف بھوک ہڑتال کرنے والے انا ہزارے کی ٹیم میں پھوٹ پڑگئی ہے،ان کے کچھ ساتھیوں کا کہنا ہے کہ بھوک ہڑتال ختم ہوجانی چاہیے،دوسری طرف بھارتی وزیرقانون نے احتساب بل پر جلد کسی سمجھوتے کا اشارہ دیا ہے،کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے والے چوہتر سالہ سماجی رہنمااناہزارے کی بھوک ہڑتال آج بارہویں روز میں داخل ہوگئی ہے،لیکن اس کے ساتھ ہی ان کی ٹیم میں اختلافات بھی شدت سے ابھر کر سامنے آئے ہیں،ان کے قریبی ساتھی جسٹس سنتوش ہیگڑے کا کہنا ہے کہ وہ اب کرپشن کے خلاف تحریک کا حصہ نہیں ہیں،انا کی ٹیم کے ایک اور ساتھی سوامی اکنی وش کو حیرت ہے کہ تحریک کیا رخ اختیار کرگئی ہے،سوامی نے بھی اپنی لاتعلقی ظاہر کردی ہے،دوسری طرف لوک سبھا میں آج لوک پال بل کے ان تین نکات پر بحث کی جائے گی جن پر انا کی ٹیم نے زور دیا تھا،بھارتی وزیرقانون سلمان خورشید انا کی ٹیم سے مذاکرات کررہے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ جلد اس مسئلے کا کوئی حل سامنے آجائے گا۔