27 اگست 2011
وقت اشاعت: 3:34
نیوریاک ائیرپورٹ بند :پی آئی اے کی پرواز پی کے 711 منسوخ
جنگ نیوز -
نیویارک ... پی آئی اے کی امریکہ جانے والی پرواز پی کے 711 کو نیوریاک ائیرپورٹ بند ہونے کی وجہ سے منسوخ کردی گئی ہے۔ترجمان پی ائی اے کے مطابق امریکہ میں آنے والا ممکنہ طوفان کے پیش نظر نیویارک ائیرپورٹ بند ہونے کی وجہ سے کراچی سے براستہ مانچسٹر نیویارک جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 711 کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ پرواز کو صبح 4 بجے روانہ ہونا تھا۔ جبکہ نیوریاک سے واپسی کی پرواز پی کے 712 کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق منسوخ ہونے والی پروازوں کے مسافروں کو دوسری فلائٹس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔پی آئی اے کی امریکہ جانے والی پرواز پی کے 711 کو نیوریاک ائیرپورٹ بند ہونے کی وجہ سے منسوخ کردی گئی ہے ،ترجمان پی آئی اے کے مطابق امریکہ میں آنے والا ممکنہ طوفان کے پیش نظر نیویارک آئیرپورٹ بند ہونے کی وجہ سے کراچی سے براستہ مانچسٹر نیویارک جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 711 کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ پرواز کو صبح 4 بجے روانہ ہونا تھا۔ جبکہ نیوریاک سے واپسی کی پرواز پی کے 712 کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق منسوخ ہونے والی پروازوں کے مسافروں کو دوسری فلائٹس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔