تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:47

9/11کے واقعے سے پاکستان عدم تحفظ اور مشکلات کا شکار ہوا

جنگ نیوز -


اسلام آباد…فارن ڈیسک…9/11کے واقعے سے پاکستان عدم تحفظ اور مشکلات کا شکار ہوا۔64برس کی تاریخ کی یہ دہائی پاکستان کو غیر مستحکم کر گئی۔ گزشتہ چار برسوں کے دوران 5سو بم حملوں میں46سو افراد جاں بحق ہوئے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی وجہ سے پاکستان میں 30لاکھ افراد بے گھر ہوئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 9/11کے حملوں نے پاکستان کودہشت گردی کے خلاف جنگ میں دھکیل دیا جس نے آج اسلامی انتہا پسندوں کے خلاف جنگ اور بیرونی دنیا میں پاکستان کے امیج کے خطرے کے پیش نظر پاکستان گھٹنوں پر جھکنے پر مجبور ہے ۔ امریکا پر حملے کے واقعے نے دنیا کو ہمیشہ کے لیے تبدیل کردیا اسی کے ساتھ پاکستان کے لیے یہ عدم تحفظ اور مشکلات لے کر آیا۔ گزشتہ دہائی پاکستان کی تاریخ کی مشکل ترین دہائی ثابت ہوئی جس نے 64سال کی قومی تاریخ میں واحد مسلم جوہری طاقت پاکستان کو پہلے سے کہیں زیادہ غیر مستحکم طاقت بنا دیا ہے ۔ عسکریت پسندوں نے پاکستان کے خلاف جنگ کا اعلان کیا ہوا ہے اور گزشتہ چار سالوں میں 500 بم دھماکوں میں4600افراد جاں بحق ہوئے۔ پاکستان نے کسی بھی ملک سے زیادہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی۔ حکومتی دعویٰ کے مطابق35ہزار پاکستانی اس جنگ کی بھینٹ چڑھ گئے۔ پاکستانی فوج اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ2001سے3019پاکستانی فوجی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جو مغربی افواج کی افغانستان میں 2684ہلاکتوں سے زیادہ ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی وجہ سے پاکستان میں 30لاکھ افراد بے گھر ہوئے۔ پاکستانی فوج کے مطابق اس وقت مغربی سرحد پر پاکستان کے ایک لاکھ47ہزار فوجی تعینات ہیں جبکہ 2001سے پہلے یہ تعداد صرف35ہزار تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.