29 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:40
وزیراعظم آزاد کشمیر سے علی رضا سید کی ملاقات
جنگ نیوز - پیرس…رضا چوہدری...کشمیرکونسل ای یوکے چیئرمین علی رضاسیدنے آج وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید سے کشمیرہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انھیں یورپ میں مسئلہ کشمیرکو اجاگرکرنیکیلئے ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔وزیراعظم آزادکشمیرنے کہاکہ باہررہنے والے کشمیریوں کو چاہیے کہ منظم اور متفقہ طورپر مسئلہ کشمیرکو عالمی فورموں پر اجاگرکریں۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیرکی صورتحال تبادلہ خیال کیاگیا اورعالمی برادری کی کشمیریوں پر مظالم پر خاموشی پر تشویش ظاہرکی گئی۔ علی رضاسید نے وزیراعظم کو بتایاکہ حالیہ دنوں بھارت کے انسانی حقوق کے سرکاری کمیشن کی طرف سے ایک رپورٹ میں مقبوضہ کشمیرمیں 2156بے نام قبروں کے انکشاف کے بعد کشمیرکونسل ای یو نے اس مسئلے کو ایک بارپھر یورپی سطح پر اٹھایاہے۔ ہمارامطالبہ ہے کہ جنگی جرائم خاص طورپر ان قبروں میں دفن بے گناہ افرادکے ماورائے عدالت قتل میں ملوث بھارتی فوجیوں پر انٹرنیشنل ٹریبونل میں مقدمہ چلاکرانھیں سخت سزادی جائے۔بھارتی انسانی حقوق کی مقبوضہ کشمیرشاخ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہاگیاہے کہ یہ بے نام قبریں مقبوضہ وادی کی 38جگہوں پردریافت ہوئی ہیں۔ ان میں 851قبریں بارہ مولا، 14بانڈی پورمیں، 14قبریں ھندواڑاہ کے قصبے اور 1277کپوارہ کے علاقے میں پائی گئی ہیں۔کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین نے کہاکہ ہم نے عالمی سطح پر ان قبروں کی مکمل چھان بین اور قبروں میں دفن افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ہزاروں کی تعدادمیں لاپتہ ہونے والے افرادکے لواحقین کے تکلیف دہ انتظارکو کم کیاجاسکے۔انہوں نے بتایاکہ وہ اس سے قبل بے نام قبروں کامسئلہ ہالینڈ کی انسانی حقوق کی علمبردار اورکشمیریوں کی ہمدردی خاتون ”ماریان لوکس “ نے کے تعاون سے یورپی سطح پر اٹھاچکے ہیں۔