29 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:37
شہبازتاثیر کو جلد بازیاب کرالیں گے، وزیراعظم کا اہلخانہکو دلاسہ
جنگ نیوز -
لاہور… وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی لاہور میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔وزیر اعظم سوا گیارہ بجے کیولری گراوٴنڈ میں سلمان تاثیر کے گھر پہنچے اور قریباً 35 منٹ تک سلمان تاثیر کی اہلیہ آمنہ اور صاحبزادے شہر یار سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت شہباز کی جلد بازیابی کیلئے سرگرم ہے اور حکومت پنجاب کو ان کی جلد بازیابی کیلئے ہدایت کی ہے۔وزیر اعظم ملاقات کے بعد اسلام آباد روانہ ہوگئے۔