تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:37

شہروں میں 10اوردیہات میں 16 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ

جنگ نیوز -


لاہور…ملک بھر میں بجلی کا بحران جاری ہے، شارٹ فال دو ہزار نو سو ترپن میگا واٹ ہونے کے باعث لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہروں میں دس گھنٹے جبکہ دیہات میں سولہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جار ہی ہے۔پیپکو ترجمان کے مطابق اس وقت بجلی کی پیداوار 13 ہزار 972 جبکہ طلب 16 ہزار 952 میگا واٹ ہے۔ بجلی کی طلب اور پیداوار میں فرق دور کرنے کیلئے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے نا صرف گھریلو بلکہ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ پیپکو کے مطابق بحران کے باوجود کے ای ایس سی کو 640 میگا واٹ بجلی فراہم کی گئی، اس وقت بجلی کی ہائیڈل پیداوار 5 ہزار 730 جبکہ تھرمل 1889 میگاواٹ ہے۔ آئی پی پیز کی پیداوار 6 ہزار 175 جبکہ رینٹل پاور ہاوٴسز سے 178 میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.