29 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:37
شعبہ خواتین کے تحت الطاف حسین کی صحتیابی کیلئے دعائیہ اجتماع
جنگ نیوز -
کراچی …متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کے زیر اہتمام قائد تحریک الطاف حسین کی درازی عمر اور صحت وتندرستی کیلئے ”یا سلام “ کا ورد کیا گیا ۔ اس سلسلے میں پیر کو لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں اجتماع منعقد ہوا جس میں خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور بعد نماز ظہر تا عصر تک ”یا سلام “ کا ورد کیا ۔ بعدازاں اجتماعی دعا کی گئی جس میں قائد تحریک الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت و تندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ ، حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی اورایم کیوایم کے خلاف سازشوں ، منفی پر وپیگنڈوں کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا ئیں کی گئیں۔ دریں اثنائمتحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم نارتھ ناظم آباد سیکٹر یونٹ 177کے کارکن محمد شکیل انجم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوا ر لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)