29 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:48
ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے ہاکی ٹیم آج رات چین روانہ ہوگی
جنگ نیوز -
کراچی …پہلی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم آج رات چین روانہ ہوگی۔پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی آج ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم میں جمع ہونگے اور افطار کے بعد تمام کھلاڑی چین روانگی کیلئے ایئرپورٹ پہنچیں گے۔پہلی ایشین چیمپئنز ٹرافی3ستمبر سے شروع ہوگی،پہلا میچ پاکستانی ٹیم ملائیشیاکیخلاف افتتاحی روز کھیلے گی۔