29 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:59
بلاک بسٹر فلم اگنی پتھ کے ریمیک کا پہلا ٹریلر منظر عام پر آگیا
جنگ نیوز -
ممبئی …ماضی کی بلاک بسٹر فلم اگنی پتھ کے ریمیک کا پہلا ٹریلر آج جاری کردیا گیا ہے۔معرو ف فلمساز وہدایتکار کرن جوہر کے والد یش جوہر کی اس بلاک بسٹر فلم کے ریمیک کی ہدایتکاری کرن ملہوترا دے رہے ہیں جبکہ اس میں مرکزی کردارہریتک روشن اور پریانکا چوپڑا ادا کررہے ہیں۔1990میں کرن کے والد یش جوہر کی پروڈیوس کردہ فلم اگنی پتھ کا یہ ریمیک خود کرن جوہر پروڈیوس کررہے ہیں جبکہ اسے فلم کو اگلے سال جنوری میں عام نمائش کے لیے پیش کیا جائیگا۔کرن ملہوترا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں وِلن کا کردار رشی کپور کیساتھ ساتھ سنجے دت ادا کررہے ہیں جنہوں نے اس کردار میں حقیقی رنگ بھرنے کے لیے بال تک منڈوا لیے ہیں۔