29 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:59
بھارت میں جیمزبا نڈ سیریز کی فلم کی شو ٹنگ کی اجا زت نہ مل سکی
جنگ نیوز -
ممبئی …بھارتمیں جیمزبا نڈ سیریز کی نئی فلم کی شو ٹنگ بھارتی ریلوے حکا م کی جا نب سے اجا زت نہ ملنے کے باعث ملتوی کر دی گئی ہے ۔ ہدا یتکار Same Mandes با نڈسیر یز کی نئی فلم James 23 کے کچھ اسٹنٹ انڈیا کے ریلوے اسٹیشنر پر فلم بند کرناچاہتے تھے تاہم حفا ظتی نقطہ نظر کی بنا ء پر ریلوے حکا م نے انہیں شو ٹنگ کی اجا زت دینے سے انکار کردیاہے ۔فلم کے ہیرو Daniel Craig کی رواں سال کے آخرمیں ایکشن مناظر فلم بندکر انے کے لیے انڈیا آ مد بھی متوقع تھی جس کی منسو خی کے بعد فلم کی شو ٹنگ اگلے سال تک کے لیے ملتوی کردی گئی ہے۔تفصیلا ت کے مطابق سیم مینڈس اب James 23 کی شوٹنگ کے لیے متبا دل مقاما ت پر غو ر کر رہے ہیں اور بعض ذرائع کے مطا بق ممکنہ طورپر اب یہ شو ٹنگ جنو بی افریقہ میں کی جا ئے گی ۔