تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:6

عدالتی کمیشن ذوالفقار مرزا کے الزامات کی تحقیقات کرے، شہبازشریف

جنگ نیوز -


ملتان …وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا کے مسئلے پر مسلم لیگ ن مشاورتی اجلاس بلائے گی تاہم عدالتی کمیشن کے ذریعے الزامات کی تحقیقات کی جائے اور قصور وار کو سزا دی جانی چاہئے ۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان ڈویڑن کے 7ہزار 6سو 62 امیدواروں میں سے قرعہ اندازی کے ذریعے 2 ہزار 3سو 82 خوش نصیب کے ناموں کا اعلان کیا ہے جنہیں 20فیصد ڈاوٴن پیمنٹ کے ساتھ پیلی ٹیکسی فراہم کی جائیگی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بجلی کے بحران کے ذمہ دار اور کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کرنیوالے مجرموں کو چوراہوں پر لٹکایا جائے۔ ذوالفقارمرزا کے الزامات کا جائزہ لیکر قصور وار کو قرار واقعی سزا دی جانے چاہیے۔ ذوالفقار مرزا کے مسئلے پر پارٹی مشورہ کرے گی، لیکن عدالتی کمیشن بناکر تحقیقات کی جائے اور جو مجرم ہو اسے قرار واقعی سزاد دے دی جانے چاہے۔ملتان آرٹس کونسل میں یلوکیب اسکیم کی قرعہ اندازی کے بعد خطاب کرتے ہوئے میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نندی پور اور چیچوں کی ملیاں میں 9 سو میگا واٹ کے دو منصوبوں کی فائلیں دو سال سے وزارت قانون میں دبی پڑی ہیں اور سب کو پتہ ہے کہ یہ وزارت کس کے حکم پر چل رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ این آئی سی اسکینڈل میں اربوں روپے لوٹ کر اقتدار کے زینے چڑھے جا رہے ہیں ،عدالتی فیصلوں کو ردی کے ٹوکری میں ڈالا جا رہا ہے، میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی سب سے بڑی چوٹی پر بیٹھا ہوا شخص اس ملک کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔ اسلام آباد کی سب سے بڑی چوٹی پر بیٹھا ہوا شخص اس ملک کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملتان میں میڈلکل یونیورسٹی، انجینئرنگ یونیورسٹی، ہاکی اسٹیڈیم، فٹ بال اسٹیڈیم اور ملتان کی مختلف شاہراہوں کی تعمیر کے منصوبے کا اعلان کیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.