29 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:6
ایم کیو ایم سے اتحاد مفاہمت نہیں منافقت کی سیاست ہے،ناہید خان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…شہید بینظیر بھٹو کی سابق پولیٹیکل سیکرٹری اور پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما ناہید خان نے کہا ہے کہ زرداری کیمپ میں بھگدڑ مچ گئی ہے اور ان کے قریبی ساتھی ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں۔ ایم کیو ایم سے اتحاد مفاہمت نہیں منافقت کی سیاست ہے۔ اسلام آبادمیں میڈیاسے بات چیت میں ان کاکہناتھاکہ پتہ نہیں رحمن ملک صدر اور وزیر اعظم کے کہنے پر عمل کرتے ہیں یا خود اتنے طاقتور ہو گئے ہیں کہ خودہی فیصلے کرلیتے ہیں۔ا ن کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے نائن زیرو جانے سے کارکنوں میں بے چینی تھی۔ پارٹی کے سینئرز کو اعتماد میں لیے بغیر پالیسیاں تھونپ دی جاتی ہیں تاہم پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی جماعت ہے،کبھی تقسیم نہیں ہو گی۔