تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:17

صابر حسین کو اوگرا کا قائم مقام چیئرمین مقرر کردیا گیا

جنگ نیوز -


اسلام آباد…کابینہ ڈویژن نے چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی جبری رخصت مین غیرمعینہ مدت تک توسیع کرتے ہوئے ممبر آئل صابر حسین کو اوگرا کا قائم مقام چیئرمین مقررکردیا گیا ہے۔ اوگرا حکام نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ چیئرمین اوگرا توقیر صادق جن کیخلاف مختلف الزمات کی تحقیقات جاری ہیں اور انہیں 26مئی سے تین ماہ کی رخصت پر بھیجا گیا تھا۔چیئرمین اوگرا کی جبری رخصت 26اگست کو ختم ہوگئی تھی جس کے بعد آج وہ دفتر آئے تھے تاہم ان کی جبری رخصت میں توسیع کردی گئی۔حکام نے بتایا ہے کہ اوگرا کے ممبر فنانس کمال مری جووائس چیئرمین اورقائم مقام اوگرا تھے، ان کی جگہ پرممبرآئل صابر حسین کو وائس چیئرمین اوگرا بنانے کے بعد انہیں قائم مقام چیئرمین اوگرا تعینات کردیاگیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.