تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:17

کراچی کو دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے،وزیراعظم

جنگ نیوز -


اسلام آباد…وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ آئین پر عمل ہو تو اداروں میں کوئی تصادم نہیں ہو سکتااورآئین پر عمل نہ کیا گیا تو تصادم ہی تصادم ہے۔ وزیراعظم کا کہناہے کہ کراچی کو دہشت گردوں اورگینگسٹرز کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دینگے۔سپریم کورٹ آف پاکستان اسلام آباد میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی عمارت کاسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کاکہناتھاکہ کراچی کی صورت حال کا حل سیاسی بات چیت ہے، وہ پہلے کی طرح آئندہ بھی ہمیشہ آئین کو فالو کریں گے،لیکن شرط یہ ہے کہ جمہوریت کو تمام ادارے سپورٹ کریں ، کیونکہ جمہوریت ہے تو یہ سب ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ وہ عدلیہ کے فیصلوں کا مکمل احترام کرتے ہیں تاہم جب ان پرالزام لگایا جاتا ہے کہ وہ عدلیہ کا احترام نہیں کرتے توانہیں دکھ ہوتا ہے اگرایسا ہوتا تو ججز کو بحال کیوں کرتے۔وزیراعظم نے کہاکہ کریمنل جسٹس سسٹم میں خامیاں ہیں جس کا فائدہ جرائم پیشہ افراد کو ہوتا ہے ،ہم جدید ڈیوائسز کو ٹھوس ثبوت کے طور پر استعمال کرنے کیلئے قوانین میں تبدیلی کررہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی عمارت کی تعمیر کیلئے 20کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔اس سے قبل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی صدر عاصمہ جہانگیر نے کراچی کی صورت حال پرکہاکہ سیاسی جماعتوں کو کریمنل گروپس سے لاتعلقی کا واضح اعلان کرنا ہوگا۔ آج کی تقریب میں چیف جسٹس نے خود شریک ہونا تھا لیکن انہیں کراچی میں جانا پڑا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.