تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:17

امریکا ،طالبان مذاکرات کا راز حامد کرزئی نے فاش کیا، طیب آغا

جنگ نیوز -


کابل …افغانستان کے سابق وزیر خارجہ طیب آغانے کہا ہے کہ افغان صدراحمد کرزئی نے امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا راز فاش کر کے دونوں فریقوں میں رابطہ کرانیوالوں کو روپوش ہونے پر مجبور کر دیا ،اپنی جان کے خوف سے افغانستان چھوڑ کر یورپ میں روپوش ہونیوالے سابق افغان وزیر خارجہ طیب آغا نے غیرملکی خبر ایجنسی سے بات چیت میں کہا کہ حامد کرزئی امریکا کے طالبان کے ساتھ مذاکرات سے خوش نہیں تھے ، انہیں خوف تھا کہ اس طرح ان کی اہمیت ختم ہو جائیگی ، طیب آغا کے مطابق امریکی حکام نے طالبان رہنما ملا عمر سے تین بار ملاقات کی تھی اور امریکی حکام اور طالبان کے درمیان گرفتار امریکی فوجی کے حوالے سے بھی بات ہوئی تھی ۔امریکی حکام نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ حامد کرزئی کے انکشاف نے مذاکرات کو تباہ کر دیا ، لیکن اب امریکااور طالبان کے درمیان بات چیت کا تعطل ختم ہو چکا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.