تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اگست 2011
وقت اشاعت: 3:16

کراچی:بلدیہ ٹاوٴن میں کارروائی،ایک شخص گرفتار،5 زیر حراست

جنگ نیوز -


کراچی. . . .. . . . کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں سرچ آپریشن میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار جبکہ پانچ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ بلدیہ ٹاوٴن میں پولیس اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی میں چار ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔پولیس کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری ،زرینہ کالونی اور اطراف میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ پولیس کمانڈوز سمیت پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کیا اورآپریشن کے دوران پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔اسی دوران نارتھ کراچی میں واقع محمد شاہ قبرستان میں پولیس نے چھاپہ مارا جہاں پولیس اور مشتبہ ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔پولیس نے فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔دوسری جانب بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے سیکٹر 19 ڈی میں پولیس اور ایف سی نے مشترکہ کارروائی کی اور چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے دو کلاشنکوف،دو پستول اور بھاری تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.