تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اگست 2011
وقت اشاعت: 3:16

خروٹ آباد واقعے کا مرکزی کردار اے ایس آئی رضاخان فائرنگ سے زخمی

جنگ نیوز -


کوئٹہ. . . .. . . .کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سانحہ خروٹ آباد کا مرکزی کردار اور ائیرپورٹ تھانے کا اے ایس آئی رضاخان شدیدزخمی ہوگیا۔واقعے میں ان کاایک کزن ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہے۔پولیس کے مطابق اے ایس آئی رضاخان اپنے دوکزنز کے ہم راہ لینڈکروزر گاڑی میں خروٹ آباد کے خیزی چوک کی جانب آرہا تھا کہ نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی رضاخان ان کے کزنز محمد علی اور عبدالرشید شدید زخمی ہوگئے۔جنھیں بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا جارہا تھا کہ محمد علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ رضاخان اور عبدالرشید بی ایم سی میں زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹروں کی مطابق اے ایس آئی رضاخان کی حالت خطرے سے باہرہے۔ کوئٹہ میں 17مئی کو پولیس اور ایف سی کی فائرنگ سے تین خواتین سمیت پانچ غیر ملکی ہلاک ہوگئے تھے۔واقعے کی تحقیقات کیلیے قائم جوڈیشل کمیشن نے اے ایس آئی رضاخان کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا تھا جس پر محکمہ پولیس نے اسے ایک ہفتہ پہلے معطل کیاتھا۔پولیس ذرائع کے مطابق رضاخان کو کچھ عرصے سے دھمکی آمیزفون کالز موصول ہورہی تھیں۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.