تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اگست 2011
وقت اشاعت: 3:16

پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی،صدر

جنگ نیوز -


اسلام آباد. . . . . .. .صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق یہ بات انھوں نے ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس سے خطاب میں کہی۔صدر زداری نے پارٹی رہنماوٴں کو ہدایت کی کہ ذوالفقار مرزا نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے ان سے کوئی رابطہ نہ کرے۔ ذرائع کاکہنا ہے آصف زرداری نے اجلاس کوبتایا کہ ذوالفقار مرزا کو کہاتھا کہ سیاست اس طرح نہیں ہوتی جس طرح وہ چاہتے ہیں انھیں بہت سمجھایا لیکن پتہ نہیں وہ کس کے کہنے میں آگئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں صدر آصف زرداری نے ذوالفقار مرزاکی حمایت میں بولنے کی کوشش کی جس پرصدرنے 2وزراء اور میڈیا پر بیانات دینے والے دو وزراء کو بھی ڈانٹ دیا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.