30 اگست 2011
وقت اشاعت: 3:16
کراچی،مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی غائب
جنگ نیوز -
کراچی. . . . . . . .شہر کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی غائب ہے اورسحری میں بھی شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق کلفٹن کوئینز روڈ پر واقع کے ای ایس سی کلفٹن گرڈ اسٹیشن پر رات گئے شرپسندوں نے حملہ کردیا جس کے باعث کلفٹن، گزری، ڈیفنس فیز سیون ایکسٹینشن میں بجلی کی فراہمی گزشتہ کئی گھنٹوں سے منقطع ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ شرپسندوں نے گرڈ اسٹیشن کے ٹرانسفارمر اور 11 فیڈر بند کردیے جس میں وزیر اعلیٰ ہاوٴس ، جنگ پریس اور دیگر فیڈر شامل ہیں۔