تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:34

ارجنٹینا،ٹینگو ورلڈ چیمپئین شپ کولمبین جوڑے نے جیت لی

جنگ نیوز -


بیونس آئرس…ارجنٹینا میں ہونے والی ٹینگو ورلڈ چیمپئین شپ کولمبین جوڑے نے جیت لی۔ ارجنٹینا میں ہونے والے ٹینگو مقابلے میں کولمبین جوڑے نے پہلی بار پوزیشن حاصل کی۔اور وینزویلا کے جوڑے کو پیچھے چھوڑ دیا،مقابلہ ختم ہونے سے پہلے اچانک ہی ٹوئیسٹ آیا اور امریکی جوڑا تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔کولمبین اور وینزویلا کے جوڑوں میں کئی بار مقابلہ برابر ہوا اور سات ججوں کے پینل کے سامنے تین مختلف ٹینگو پیش کیے اور بالآخر جیت کولمبین جوڑے کی ہوئی ۔فاتح جوڑے کوساڑھے سات ہزار ڈالر اور پیرس میں ایفل ٹاور کی سیر کے لیے ٹکٹ انعام میں ملے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.