30 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:34
جاپان،وزیرخزانہ یوشی ہی کونودا5برس کیلئے نئے وزیراعظم منتخب
جنگ نیوز -
ٹوکیو…جاپانی وزیراعظم نائتو کان کابینہ سمیت مستعفی ہوگئے جس کے بعد پارلیمنٹ نے وزیرخزانہ یوشی ہی کو نودا کو آئندہ پانچ برسوں کے لئے ملک کا نیا وزیراعظم بنادیا ۔ ٹوکیو میں ہونے والے پارٹی سربراہی کے لئے ہونے والے انتخابات میں ایک سو ستتر کے مقابلے میں دوسوپندرہ ووٹ لے کریوشی ہی کونودا ملک کے نئے وزیراعظم بن گئے ہیں، جو اس ہفتے کے آخر میں حلف اٹھائیں گے جب کہ جاپانی وزیراعظم نائتو کان کو آخرکار اپنی پوری کابینہ سمیت رخصت ہونا پڑا ،یوشی ہی کو نوداآئندہ پانچ سال کے لئے ملک کے چھٹے وزیراعظم بنے ہیں ، جنہیں ملک میں کئی چینلجز کا سامنا ہے جس میں ین کو مستحکم کرنا ،بند ایٹمی ری ایکٹرز کھولنا ،زلزلہ متاثرین کی بحالی اور معیشت کو مضبوط بنانا شامل ہے۔