30 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:34
کراچی سمیت سندھ میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان
جنگ نیوز -
کراچی…محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت پورے سندھ میں اگلے چوبیس گھنٹوں میں تیز بارش کا امکان ہے جبکہ صبح سے کراچی میں موسم ابر آلود ہے اور وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارشوں کا یہ سلسلہ مزید تین چار روز تک جاری رہے گا اور وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے شہر کا جزوی مطلع ابر آلود ہے تاہم محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشن گوئی کی گئی ہے کہ شہر میں آج کسی وقت تیز بارش ہوسکتی ہے کراچی میں حالیہ ہونے والی سب سے زیادہ بارش22ملی میٹر لانڈھی کے علاقے میں ریکارڈ کی گئی اسی طرح صدر میں9ملی میٹر،نارتھ کراچی میں 5.4ملی میٹر ائیرپورٹ پر 10ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے24گھنٹوں میں کراچی سمیت سندھ بھر تیز بارش کا امکان ہے۔