30 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:34
بھارت: راجیوگاندھی کے قاتلوں کی سزا پرعمل درآمد 8ہفتوں کیلئے روک دیا گیا
جنگ نیوز -
نئی دہلی…سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کے قتل میں ملوث تین افراد کی پھانسی کی سزا پر عمل درامد آٹھ ہفتوں تک روک دیا گیا ہے۔ تینوں مجرموں کو نو ستمبر کو پھانسی دی جانی تھی جس کے خلاف انہوں نے پیر کو مدراس ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ آج سماعت کے دوران عدالت نے دلائل سننے کے بعد اپیل منظور کرتے ہوئے مجرموں کی سزا پر عمل درامد آٹھ ہفتوں تک ملتوی کردیا۔ بھارتی صدر نے 11 سال چار ماہ بعد تینوں مجرموں Murugan, Santhan اور Perarivalanکی رحم کی اپیلیں مسترد کردی تھی۔