30 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:34
برطانوی خواتین میں کاسمیٹک سرجری کے رجحان میں اضافہ
جنگ نیوز -
لندن…جنگ نیوز…برطانوی خواتین میں کاسمیٹک سرجری کرانے کا رجحان انتہائی حد تک بڑھ گیا۔ برطانوی تحقیق سے یہ بات سامنے ائی ہے کہ 10 میں 7 خواتین کاسمیٹک سرجری کرانے کو ترجیح دیتی ہیں۔ برطانوی میگزین ”مور“ کے سروے کے مطابق 10 میں سے 7 خواتین کاسمیٹک سرجری کراتی ہیں جبکہ دیگر خواتین اس عمل کو جلد سے جلد کرانے کے حوالہ سے پرعزم نظر آتی ہیں۔ 61 فیصد خواتین کے خیال میں اس عمل سے وہ اپنی کمیوں کو دور کر کے پراعتماد شخصیت بن سکتی ہیں۔ زیادہ تر خواتین پلاسٹک سرجری کرانے میں جھجک محسوس نہیں کرتیں جبکہ بعض خواتین اس راز کو پوشیدہ رکھتی ہیں۔ 14 فیصد خواتین خوبصورت نظر آنے کیلئے ناک کی سرجری کراتی ہیں تاکہ ان کی خوبصورتی کو چار چاند لگ جائیں۔ ان کے خیال میں انہیں اپنی خامیاں دور کر کے خوبصورت اور پرکشش بنانے کا پورا حق ہے۔