تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:34

روزانہ چاکلیٹ کھانا دل کی بیماریوں کے امکانات کم کر دیتا ہے، ماہرین

جنگ نیوز -


لندن…جنگ نیوز… برطانوی ماہرین نے کہا ہے کہ روزانہ چاکلیٹ کھانا دل کی بیماریوں کے امکانات کو ایک تہائی تک کم کر دیتا ہے۔ ماہرین کے مطابق روزانہ ڈارک چاکلیٹ کھانا صحت کیلئے انتہائی مفید ہے، یہ دل کی بیماریوں کے خطرے کو ایک تہائی تک کم کر دیتا ہے۔ تحقیق میں ایک لاکھ افراد کو شامل کیا گیا جن میں دل کے مریض اور بالکل صحت مند دونوں افراد کو شامل کیا گیا۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ روزانہ چاکلیٹ کھانے والوں کو چاکلیٹ نہ کھانے والوں کی نسبت دل کی بیماریاں ہونے کا 37 فیصد کم خطرہ ہوتا ہے جبکہ دل کا دورہ پڑنے کے 29 فیصد کم امکانات ہوتے ہیں۔ ماہرین نے کہاکہ روزانہ کم مقدار میں چاکلیٹ کھانا بھی بہت مفید ہے۔ یہ دل کو صحت مند رکھنے کے ساتھ ساتھ دماغی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کرتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.