30 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:34
دریائے ستلج میں ایک مرتبہ پھر درمیانے درجے کا سیلاب
جنگ نیوز -
لاہور…قصور میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر دریائے ستلج میں ایک مرتبہ پھر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جس کے باعث گنڈا سنگھ والہ اورکیکر پوسٹ پر پانی کی سطح 20 اعشاریہ 2فٹ ہو گئی جبکہ 85ہزار 170کیوسک کا سیلابی ریلہ گنڈا سنگھ والا سے گزر رہا ہے۔ فلڈ وارننگ سینٹرکے مطابق بھارت کی جانب سے مسلسل پانی چھوڑا جا رہا ہے جس سے قصور کے سرحدی دیہات گنڈا سنگھ والہ، کیکر پوسٹ اور تلوار پوسٹ پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے گنڈا سنگھ والہ اور کیکر پوسٹ پر پانی کی سطح میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور پانی 20فٹ سے زیادہ کی سطح پر آگیا ہے سیلاب کے باعث ان علاقوں سے قصور کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے اور تمام سٹرکیں زیر آب آ گئی ہیں،امدادی اداروں نے گذشتہ چار روز میں 10ہزار سے زائدافراد کومحفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے سیلاب سے ہزاروں ایکٹر اراضی پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔