30 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:34
شیو شنکر میننکی بنگلہ دیشی وزیراعظم کے مشیر سے ملاقات
جنگ نیوز -
نئی دہلی…جنگ نیوز… بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر شیو شنکر مینن نے بنگلہ دیش کے دورے کے موقع پر یہاں وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے بین الاقوامی امور کے مشیر گوہر رضوی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔ شیو شنکر مینن بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کے ڈھاکا کے آئندہ دورے کو حتمی شکل دینے کے لئے ان دنوں بنگلا دیش کے دورے پر ہیں۔ توقع ہے کہ بھارتی وزیراعظم کے دورہ بنگلا دیش کے دوران دونوں ممالک آبی وسائل کے مشترکہ استعمال‘ بندرگاہوں ‘ بجلی اور زمینی سرحد سے متعلق ایک درجن کے قریب معاہدوں پر دستخط کریں گے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ شیوشنکر مینن وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اور منموہن سنگھ کے درمیان ڈھاکہ میں ہونے والے سربراہ اجلاس کو حتمی شکل دینے کے لئے بنگلادیشی حکام سے مشاورت کر رہے ہیں۔