30 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:34
چین : قدیم رسم الخط کو جدید ٹیکنالوجی کے اثرات سے بچانے کیلئے اقدامات
جنگ نیوز -
بیجنگ…جنگ نیوز…چینی حکام نے صدیوں پرانے رسم الخط کو جدید ٹیکنالوجی کے اثرات سے بچانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی حکام نے صدیوں پرانے رسم الخط کو موبائل فون اور کمپیوٹر کے اثرات سے بچانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ اسکولوں میں بچوں کی لکھائی بہتر بنانے کیلئے خصوصی انتظام کی ہدایت جاری کردی ہے۔ حکام کے مطابق صدیوں پرانے چینی رسم الخط ان کا ثقافتی ورثہ ہے اور اس ورثے کو جدید ٹیکنالوجی سے لاحق خطرات کے اثرات سے بچانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔