30 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:34
بھارتی وزیراعظم آئندہ ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے
جنگ نیوز -
ڈھاکا…جنگ نیوز…بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ آئندہ ماہ کے اوائل میں بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے۔ منموہن سنگھ 6 ستمبر کو دو روزہ دورے پر ڈھاکا پہنچیں گے جہاں وہ بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔ سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کے 1970ء کی دہائی میں بنگلا دیشی دورے کے بعد کسی بھی بھارتی وزیراعظم کا بنگلا دیش کا یہ پہلا باضابطہ سرکاری دورہ ہوگا۔ اس سے قبل سابق بھارتی وزراء اعظم راجیو گاندھی‘ چندر شیکھر‘ پی وی نرسیما راؤ اور اندر کمار گجرال سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت یا پھر بنگلا دیش میں آنے والے سمندری طوفان کے پیش نظر ڈھاکا کا دورہ کرچکے ہیں جبکہ سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے جولائی 1999ء میں ڈھاکہ کولکتا بس سروس کا افتتاح کرنے کے لئے چند گھنٹے کے لئے بنگلا دیش کا دورہ کیا تھا۔