تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:34

جاپان میں بیروزگاری کی شرح میں اضافہ

جنگ نیوز -
ٹوکیو …جنگ نیوز… جاپان میں بیروزگاری کی شرح 4.7 فیصد ہو گئی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں جاپان میں بیروزگاری کی شرح جون کے مقابلے میں 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 4.7 فیصد پر آ گئی ہے۔ ان اعداد و شمارمیں قدرتی آفات سے متاثرہ جاپان کے شمال مشرقی علاقے میں بیروزگاری کی شرح شامل نہیں ہے۔ ایک دوسری رپورٹ کے مطابق جاپان میں ہاؤس ہولڈ سپنڈینگ جولائی میں 2.1 فیصد تک کم ہوئیں۔ مارچ میں ہاؤس ہولڈ خرچہ جات کی شرح میں 8.5 فیصد کمی آ گئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.