30 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:34
پیپکو کا عید پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . پیپکو نے عید الفطر کے موقع پر گھریلو صارفین کے لئے لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے،ڈی جی پیپکو اعجاز رفیق قریشی کے مطابق تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو عید کے ایام میں گھریلو صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے،ان کا کہنا ہے کہ عید کے ایام میں دو سے ڈھائی ہزار میگاواٹ شارٹ فال کا امکان ہے جسے ٹیوب ویلوں اوربعض انڈسٹری کو بجلی کی فراہمی بند کرکے پورا کیا جائے گاتاہم سیمنٹ، ٹیکسٹائل، کیمیکل اور 24 گھنٹے چلنے والی انڈسٹری بھی عید کے ایام میں لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہوگی، ڈی جی پیپکو اعجاز رفیق قریشی کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں عید کی نماز کے دوران صبح 6 بجے سے 9 بجے تک کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔