30 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:34
صدراوباما کے انکل نشے میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے گرفتار
جنگ نیوز -
بوسٹن . . . . . امریکا کے صدربارک اوباما کے انکل کو پولیس نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے گرفتار کرلیا،بوسٹن پولیس نے جب نشے کی حالت میں گاڑی چلانے والے ایک سیاہ فام شخص کو گرفتار کیاتو اس نے اپنی لال لال آنکھوں کے ساتھ پولیس والے کو دھمکی دی کہ اس کی وائٹ ہاوٴس بات کرائی جائے کیونکہ وہ صدراوباما کا انکل ہے،پولیس نے نہ صرف اونائی نگو اوباما کو گرفتار کیا بلکہ کینیا سے تعلق ہونے اور امریکا میں رہائش کے قانونی کاغذات پورے نہ ہونے پر مقدمہ بھی کردیا،صدراوباما کے انکل کی ضمانت نہیں ہوسکی ہے اور وہ تاحال پولیس کی حراست میں ہیں۔