30 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:34
تھائی لینڈ میں دسویں سالانہ ایشیا پیسیفک روبوٹک مقابلے
جنگ نیوز -
بنکاک . . . . . تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں جاری دسویں سالانہ ایشیا پیسیفک روبوٹک مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ہیں ۔اس سال یہ مقابلے میزبان ملک تھائی لینڈ کی اول دو پوزیشنوں پر براجمانی کیساتھ اختتام پزیر ہوئی جبکہ چین کی ٹیم کو بہترین ٹیکنالوجی کا پرائز دیا گیا ۔اس سال کے مقابلوں میں ہر ٹیم کے روبوٹ کو تھائی لینڈ کے روایتی تہوار کے موقع پر کم سے کم وقت میں کیلے کے چھلکوں سے سجی خاص روایتی کشتی تیار کرنا تھی۔واضح رہے کہ ایشیا پیسیفک ممالک کی ٹیموں کے درمیان ان روبوٹک مقابلوں کا آغاز2002میں ہوا تھا جس کے بعد سے یہ ہر سال باقاعدہ طور پر منعقد کئے جاتے ہیں۔