تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:56

کراچی میں شوال کا چاند نظر آگیا ،کل عید الفطر ہو گی

جنگ نیوز -


کراچی . . . . . کراچی میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے،کل پاکستان میں عید الفطر منائی جائے گی۔ملک بھر سے چاند دیکھے جانے کی21شہادتیں موصول ہوئیں جس کی مر کزی ریت ہلال کمیٹی نے تصدیق کے بعد چاند کی شرعی رویت کا اعلان کرتے ہو ئے کل یکم شول المکرم اور عید الفطر کا اعلان کیا ۔ قبل ازیں شوال1432ھ کا چاند دیکھنے کے لئے کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئر مین مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں میٹ کمپلیکس میں منعقد ہوا۔دوران اجلاس ملک بھر سے موصول ہو نے والی21شہادتوں کا شرعی طور پر جائزہ اور تصدیق کی گئی اور چاند کی رویت کا اعلان کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے چاند دیکھے جانے کا امکان ظاہر کیا تھا لیکن کراچی سمیت سندھ میں بادلوں کی موجودگی کے باعث چاند دیکھنے میں دشواری کا سامنا رہا تاہم کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں سے چاند دیکھنے کی 21شہادتیں موصول ہوئی جس کے بعد شوال کے چاند کا باقاعدہ اعلان کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.