تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:56

لاہورمیں مزید 113افراد کو ڈینگی بخار لاحق

جنگ نیوز -


لاہور . . . . . لاہور میں ڈینگی بخار کے 113 نئے مریض سامنے آگئے ہیں جس کے بعد پنجاب میں مریضوں کی کل تعداد بارہ سو اکہتر ہوگئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کا کہنا ہے ڈینگی کی روک تھام میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے میں ڈینگی بخار کے116 جبکہ لاہور میں 113 مریض سامنیآئے ہیں،40 مریض سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ وزیر تعلیم پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے سروسز اسپتال لاہور میں ڈینگی مریضوں کی عیادت کی،ان کا کہناتھاکہ ڈینگی بخار کی روک تھام کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، اس حوالے سے جامع حکمت عملی بھی مرتب کی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.