30 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:8
ذوالفقار مرزا کی پریس کانفرنس میں ہنگامہ آرائی
جنگ نیوز -
حیدرآباد . . . . . ذوالفقار مرزا کوپریس کانفرنس میں بدمزگی کے سبب اپنی پریس کانفرنس ادھوری چھوڑنی پڑی،صحافیوں نے ذوالفقار مرزا کے رویے پر شدید احتجاج کیا ہے، آج حیدرآباد پریس کلب میں سندھ کے سابق وزیر داخلہ زوالفقار مرزا پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک صحافی کے سوال پر غصے میں آگئے ،سوال دھرانے پر وہ مشتعل ہوگئے اورمغلظات بکتے ہوئے صحافی سے بدتمیزی کی جبکہ ان کے ساتھ آئے ہوئے ساتھیوں اور گارڈزنے اس صحافی کو شدید زدوکوب کیاجس کے دوران اس صحافی کے دانت ٹوٹ گئے۔اس واقع پر پریس کانفرنس میں موجود صحافیوں نے شدید احتجا ج کیا ہے۔