30 اگست 2011
وقت اشاعت: 17:8
قومی ٹیم کیلئے مقامی کوچ کو زیرغور لایا جائے گا،انتخاب عالم
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ کی تلاش کیلئے بنائی جانے والی پی سی بی کی کمیٹی کے چیئرمین انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ مقامی کوچز کو زیر غور لایا جائے گا لیکن کوشش ہے کہ ایسا کوچ ہو جس کو بین الاقوامی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ہو۔لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انتخاب عالم نے کہا کہ دنیا بھرسے درخواستوں کے حصول کے لیئے پی سی بی کی ویب سائٹ پر اشتہار دیا جا ئیگا۔ صرف کورسز کرنے والے کوچ یا ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والوں کو زیرغور نہیں لایا جا ئیگا، ان کی کوشش ہو گی کہ اچھے اورمعتبر ناموں کو شارٹ لسٹ کرکے بورڈ کو دیں۔انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ وقاریونس کی کمی محسوس ہو گی ان کے دور میں ٹیم کی کارکردگی بہت اچھی ہوئی۔ افسوس ہے کہ ان کے مستعفی ہونے کے بعد طرح طرح کی باتیں کی گئیں۔