30 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:12
ڈبل سواری میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے سے شہری پریشان
جنگ نیوز -
کراچی…گذشتہ روز وزیرداخلہ رحمن ملک کی جانب سے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کے حوالے سے عید کے تین دنوں کے دوران جو پابندی اٹھانے کا اعلان کیا تھا اس سلسلے میں اب تک سندھ کی وزارت داخلہ جانب سے کوئی نوٹی فیکیشن جاری نہیں ہوا ہے جس کے باعث موٹر سائیکل سوار تذبذب کا شکار ہیں۔اس حوالے سے شہریوں نے وزارت داخلہ سے اپیل کی ہے اس حوالے سے فوری سرکاری نوٹییفکشن جاری کیا جائے تاکہ انھیں پولیس اور دیگر ایجنسیاں پریشان نہ کریں۔