تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 اگست 2011
وقت اشاعت: 1:35

وینس فلم فیسٹول کی رنگینیاں کل سے شروع ہونگی

جنگ نیوز -


وینس ... دنیا کے سب سے پرانے فلم وینس فلم فیسٹول کی تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ گئی ہے، جہاں جارج کلونی کی فلم دا آئیڈز آف مارچ کا کل ورلڈ پریمیئر ہورہا ہے،یہ فلمی میلہ کل سے شروع ہورہا ہے،اور گیارہ روز تک جاری رہیگا،جس میں بڑی تعداد میں فلم سازوں کی شرکت متوقع ہے، جو اپنی فلمیں پیش کریں گے۔ وینس فلم فیسٹول کے لئے منتظمین کی طرف سے مخصوص فلمیں منتخب کی گئی ہیں۔ فیسٹول کے پہلے روز اداکار و ہدایتکار جارج کلونی اپنی سیاسی موضوع پر بنائی گئی اپنی فلم دا آئیڈز آف مارچ پیش کریں گے۔ اس فلم کی ہدایات انہوں نے دی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.