31 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:2
امریکا نے وکی لیکس کو سیکیورٹی رسک قرار دے دیا
جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکا نے وکی لیکس کوسیکیورٹی رسک قرار دے دیا ۔محکمہ خارجہ کی ترجمان کاکہناہے کہ وکی لیکس کے کام سفارتکاری کو متاثر کرنے کے مترادف ہیں ،امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ کا میڈیا کو بریفنگ میں کہنا تھا کہ امریکا کسی بھی خاص معلومات کوغیرقانونی طورپر افشا کرنے کے عمل کی سخت مذمت کرتا ہے ، ترجمان نے وکی لیکس کو امریکا کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ بھی قرار دیا ، اور کہا ہے کہ اس سے واشنگٹن کے کئی ممالک کے ساتھ تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں ۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا وکی لیکس پر نظر رکھے ہوئے ہے۔