31 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:9
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار ہو گیا
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے ملیر، لانڈھی ، گلشن اقبال ، گرومندر ، گلستان جوہر اور صدر سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ،جس سے شہر کی عمارتیں اور درخت دھلنے سے خوبصورت نظر آرہے ہیں جبکہ بارش سے لطف اندوز ہونے کے ئے باہر نکل آئے جبکہ موٹر سائیکل سواروں کو بارش کے باعث دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔