31 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:1
کوئٹہ میں بم دھماکہ،10افراد جاں بحق
اے آر وائی - کوئٹہ: کوئٹہ میں گلستان روڈ پرگاڑی میں نصب بم پھٹنے سےدس افراد جاں بحق اورپچیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکہ گلستان روڈ پر پارکنگ میں کھڑی ایک گاڑی میں ہوا۔ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں پانچ گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں۔ جبکہ متعدد گاڑیوں اور مکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ پولیس نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔