تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:31

برطانیہ:5ویں سالانہ شوربہ ریسلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد

جنگ نیوز -


لندن…این جی ٹی…برطانوی کاؤنٹی لنکا شائر میں سالانہ شوربے میں ہونے والی پانچویں ریسلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی مرد و خواتین شرکاء نے فینسی ملبوسات زیبِ تن کرکے حصہ لیا۔14فٹ بڑے پول میں ایک ہزار لیٹر شوربے کی ایک انچ گہری تہہ بچھائی گئی جس میں دو منٹ کے مقابلے میں ریسلرز نے اپنی ریسلنگ کی ماہرانہ صلاحیتیں دکھانے کے ساتھ ساتھ شائقین کو دلچسپی اور تفریح کا سامان بھی مہیا کیا۔اس انوکھی ریسلنگ چیمپئن شپ کو دیکھنے ایک ہزار سے زائد مداحوں نے مخصوص گراؤنڈ کا رُخ کیا اور اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.