31 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:31
چڑیا گھر میں تنہائی کی شکار بیوہ بن مانس کو ساتھی مل گیا
جنگ نیوز -
بیونس آئرس …این جی ٹی …ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں آج کل چڑیا گھر انتظامیہ مختلف بن مانسوں کی تنہائی اور اکیلا پن دور کرنے کے لیے کوششوں میں مصروف ہے۔ اسی سلسلے میں گذشتہ دنوں ایک چڑیا گھر میں موجود بیوہ بن مانس کی تنہائی دور کرنے کے لیے اس کے ساتھ ایک قبیلے کی جانب سے ٹھکرائے گئے بن مانس کی جوڑی بنادی گئی ہے۔ان دونوں کو ایک دوسرے کیخلاف جارحانہ انداز اپنانے سے روکنے کے لیے پہلے ایک دوسرے کے کپڑے دیے گئے جس کے کچھ ہی دیر بعد دونوں ناصرف ایک دوسرے سے گھل مل گئے بلکہ پُر امن انداز میں کھیلتے بھی نظر آئے۔