تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:42

ماسکو : پارک میں کھانوں کے میلے کا انعقاد

جنگ نیوز -


ماسکو…این جی ٹی…روس کے دارالحکومت ماسکو میں گذشتہ دنوں کھانوں کے میلے کا انعقاد کیا گیا۔ماسکو کے گورکی پارک میں ہونے والے اس میلے میں ماسکو کے مشہور و معروف ریستورانوں کے شیفس نے اپنا مخصوص مینوز کے ساتھ شرکت کی۔ ایک مقامی میگزین کے تحت منعقد کیے گئے اس میلے میں ہر قسم کے کھانے پیش کیے گئے اور فیسٹیول کو خوشگوار اور معیاری انداز میں پیش کرنے کے لیے صرف محدود ٹکٹس رکھے گئے۔600روبلز(20امریکی ڈالر)فی ٹکٹ کے تحت صرف10ہزار ٹکٹس دستیاب تھے جو ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئے اور لوگ لذیذ کھانوں کا لطف اٹھاتے نظر آئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.