تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:37

شاہ رخ کی جانب سے بھرپور عید ملن پارٹی کا اہتمام

جنگ نیوز -


ممبئی…بالی وڈ کے کنگ ،شاہ رخ خان خوشی کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے، اوراسے بھرپورطریقے سے انجوائے کرتے ہیں۔ اسی لیے آج انھوں نے اپنے گھر بہت بڑی عید پارٹی کا اہتمام کیا ہے ،کئی ماہ سے اپنے نئے پروجیکٹ’را،ون‘ میں دن رات مصروف ،کنگ خان جب بھی موقع ملتا ہے ،پارٹی کرکے اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ انجوائے کرتے ہیں۔ آج عید الفطر کے موقع پر انھوں نے اپنی رہائش گاہ ،جنت میں بہت بڑی عید پارٹی کااہتمام کیاہے تاکہ دوستوں کے ساتھ مل کر خوشیاں سمیٹ سکیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کے بچے جب موقع ملتا ہے اسلامی تہوار بھرپور طریقے سے مناتے ہیں ،شاہ رخ کے مطابق وہ اس عید پارٹی میں اپنے خاص خاص دوستوں کو مدعو کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.