31 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:10
ملا ئشیا کے روایتی تہوار میں لوگوں کوفرضی جہنم کی سیرکر ائی گئی
جنگ نیوز -
کوالالمپور . . . . .این جی ٹی…ملائشیا کی ریا ست پینانگ کے ایک روایتی تہوار ٹرپ ٹو ہل (Trip to Hell) میں لو گو ں کو جہنم کی سیرکروائی گئی۔ اس مذہبی رسم میں پچاس افراد نے حصہ لیا جن کی آ نکھو ں پر پٹیا ں با ند ھ کر انہیں فرضی جہنم کی سیر کر وائی گئی ۔یہ تہوار ہر سال با قا عدگی سے چینی سا ل کے ساتویں مہینے میں منا یا جا تا ہے جس میں بدھ عقا ئد کے مطابق جہنم کے دروازے کھو لے جا تے ہیں ۔اس رسم میں شر کت سے قبل شر کاء نے دیو تا ؤ ں کو خو ش کر نے کے لیے کھا نے اورپیسوں کی بھینٹ چڑھائی جس کے بعد انہیں آنکھو ں پر پٹیا ں با ندھ کر فر ضی جہنم کے دروازے سے ایک ہال میں دا خل کرکے جہنم کے ما حو ل کے بارے میں بتا یا گیا۔ اس رسم کا مقصد لو گو ں میں جہنم کا خو ف پید ا کر نا اور انہیں اچھا ئی کی طرف راغب کر نا ہے۔